Facebook Watch could soon play music videos

فیس بک واچ پر جلد ہی میوزک ویڈیوز پلے ہونگی

فیس بک جلدہی واچ میں میوزک ویڈیو لائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی اس  وقت کئی میوزک کمپنیوں جیسے  یورنیورسل میوزک گروپ، سونی میوزک اور وارنر میوزک گروپ کے ساتھ نئے لائسنس کے لیےبات چیت کر رہی ہےبلوم برگ کے مطابق فیس بک ہر کمپنی سے میوزک ویڈیوز کے حقوق ملکیت کے لیے کہہ رہا ہے۔
فیس بک اس سے پہلے  صارفین کے اپنی پوسٹ میں گانے  شامل کرنے کے لیے  مختلف کمپنیوں سے بات چیت کر چکا ہےلیکن فیس بک کے پاس  آفیشل میوزک ویڈیوز کے حقوق ملکیت نہیں تھے۔
اگر فیس بک یہ حقوق ملکیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو کمپنی جلد ہی فیس بک واچ میں پوری میوزک ویڈیوز شامل کرے گا۔ہو سکتا ہے اس طرح مزید بہت سے صارفین فیس بک پر ہی آ جائیں یا موجود رہیں۔
اس وقت فیس بک واچ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 720 ملین ہے۔ایسے میں میوزک کمپنیاں اسے یوٹیوب کے متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ میوزک کمپنیاں اسے ہی ترجیح دیں گی، جو اُن کے حقوق ملکیت کا خیال رکھے اور انہیں زیادہ ادائیگی کرے۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 دسمبر 2019

Share On Whatsapp