Google AI tool helps conservationists (and the public) track wildlife

گوگل کا مصنوعی ذہانت کا ٹول جانوروں کی ٹریکنگ میں عوام اور محافظوں کی مدد کرے گا

گوگل جلد ہی اپنی جنگلی حیات پر نظر رکھنے والی ذہانت  کو اچھے مقصد کے لیے استعمال کرے گا۔گوگل نے ایک وائلڈ لائف انسائیٹ  (یہاں کلک کریں)  ٹول لانچ کیا ہے۔یہ ٹول جانوروں کا تحفظ کرنے والوں اور   عوام افراد کے  لیے بھی مفید ہوگا۔ اس ٹول سے صارفین تصاویر کی مدد سے  جانوروں کو ٹریک کر سکتے ہیں اور ان سے ایک سرچ ایبل پبلک ویب سائٹ بھی بنا سکتے ہیں۔یہ مصنوعی ذہانت کیمرے میں نظر آنے والے جانوروں کی تصویر بنا تی ہے اور انہیں جانوروں کے ناموں سے لیبل کرتی ہے۔
اس ٹول سے ماہرین جانوروں کی آبادی پر نظر رکھ سکتے ہں۔ انسانی مداخلت یا قدرتی وجوہات کی وجہ سے جانوروں  کو ٹریک کرنے کے لیے یہ ٹول کافی مفید ہے۔
وائلڈ لائف انسائیٹ  پر اس وقت تقریبا ً 45 لاکھ تصاویر ہیں۔ ان تصاویر کو  جانوروں کی نسل، ملک ، تاریخ اور مخصوص پراجیکٹ کے لحاظ سے دیکھا جا سکتا ہے۔صارفین براہ راست کیمرہ ٹریپ پر جا کر جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں۔
اس ٹول کی مدد سے جانوروں کا تحفظ کرنے والے بہتر اعداد و شمار کی بدولت بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 22 دسمبر 2019

Share On Whatsapp