Instagram will automatically label false content shared from Facebook

انسٹا گرام فیس بک سے شیئر ہونے والے جعلی مواد پر خود کار لیبل لگائے گا

فیس بک کا پلیٹ فارم انسٹاگرام گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کافی کام کررہا ہے۔ اب انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے فیس بک سے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والے  بوگس مواد پر خودبخود جعلی کا لیبل لگ جائے گا۔انسٹا گرام نے اپنا فیکٹ چیکنگ پروگرام ساری دنیا کے صارفین کے لیے پھیلا دیا ہے۔اسی پروگرام کے تحت فیس بک کا بوگس مواد انسٹاگرام پر شیئر ہو گا تو اس پر خودبخود جعلی کا لیبل لگ جائے گا۔
ایسے ہی  انسٹاگرام سے بوگس مواد فیس بک پر شیئر ہوگا تو بھی اس پر جعلی کا لیبل لگ جائے گا۔فیس بک یا انسٹاگرام بوگس مواد یا جعلی خبروں  پر لیبل لگائے گا اور اس پر درج ہو گا کہ یہ مواد جعلی کیوں ہے۔
آٹو لیبل سے  فیس بک یا انسٹاگرام پر گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔جلد ہی آپ اس طرح کے لیبل پرانی افواہوں  کی پوسٹوں کی شیئرنگ کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔اس فیچر سے فیس بک یا انسٹاگرام پوسٹس پر تو جعلی کا لیبل لگ جائے گا لیکن اس سے گمراہ کن سیاسی اشتہارات کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 دسمبر 2019

Share On Whatsapp