Facebook helped Reuters create an online course on identifying deepfakes

رائٹرز نے فیس بک کی مدد سے جعلی ویڈیوز شناخت کرنے کا کورس متعار ف کرا دیا

رائٹر نے 45 منٹ کا ایک آن لائن کورس  پیش کیا ہے(یہاں کلک کریں)۔ اس کورس سے صحافی جعلی ویڈیوز ، آڈیوزاور تصاویر کو شناخت کرنے کے قابل ہو   سکتے ہیں۔  اس کورس سے صحافی ہی نہیں بلکہ عام افراد بھی مفت میں مستفید ہو سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک نے رائٹر کو لاکھوں ڈالر کی ادائیگی کی ہے تاکہ  اس کورس کو عوام کے لیےمفت فراہم کیا جائے۔ یہ کورس فیس بک کے فیس بک جرنلزم پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
فی الحال یہ کورس انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور عربی میں دستیاب ہے۔رائٹر کا ارادہ ہے کہ اس کورس کو جرمن اور جاپانی زبانوں سمیت 12 مزید زبانوں میں ترجمہ کرے۔
فیس بک کا ڈیپ فیکس ویڈیو ز سے نپٹنے کے بارے میں ٹریک ریکارڈ کچھ بہتر نہیں ہے لیکن کمپنی اب  ان سے نپٹنے کے لیے متبادل  طریقہ کار اپنا رہی ہے۔ رائٹر کے کورس کو سپورٹ کرنا کمپنی کی انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ ستمبر میں فیس بک نے دوسری کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ایک اینی شیٹیو شروع کیا تھا، جس کا نام ڈیپ فیک ڈیٹیکشن چیلنج ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ڈیپ فیکس ویڈیوز کی شناخت میں مدد دینے والے ٹولز کی تیاری کے لیے 10 ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کرے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 دسمبر 2019

Share On Whatsapp