Oppo A91 and A8 debut with MediaTek chipsets, ColorOS 6.1 and affordable pricing

اوپو نے میڈیا ٹیک چپ سیٹ کے ساتھ سستے اوپو اے 91 اور اے 8 متعارف کرا دئیے

اوپو نے اپنی سستی  اے سیریز میں اوپو اے 91 اور اوپو اے 8 کا اضافہ کیا ہے۔ان دونوں سمارٹ فونز میں مڈ رینج  ہارڈ وئیر ہے۔ دونوں کو پہلے چینی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔

اوپو اے 91
اوپو اے 91 میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے۔ اس کے ڈسپلے میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ کو اس فون کے ڈسپلے میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

فون کی بیک پر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل ، میکرو  کیمرہ 2 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل ہے۔
فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے، جو 30 W VOOC 3.0 فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔اوپو اے 91 میں اینڈروئیڈ 9 بیسڈ کلر او ایس 6.1 انسٹال ہے۔

اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی قیمت1999 یوان یا  285 ڈالر  ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔
 
اوپو اے 8
انٹری لیول اوپو اے 8  میں 6.5 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس پینل ہے، جس کی ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے۔ ڈسپلے کی واٹر ڈراپ نوچ میں فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور دو کیمرے 2 میگا پکسل کے ہیں۔ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
اس فن میں ہیلیو پی 35 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی  بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کی بیٹری 4230 ایم ا ے ایچ کی ہے لیکن یہ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ نہیں کرتی۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ کلر او ایس 6.1 انسٹال ہے۔اس فون کی  قیمت 1199 یوان یا 170 ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر تو ابھی شروع ہو چکے ہیں لیکن اس کی باقاعدہ فروخت کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 دسمبر 2019

Share On Whatsapp