Hyundai will show off a flying car concept at CES

ہنڈائی سی ای ایس میں اپنی تصوراتی فلائنگ کار پیش کرے گا

کنزیومر الیکٹرونکس شو میں بڑی کمپنیاں  اپنی آنے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتاتی ہیں۔ اس بار ہنڈائی کا ارادہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ 6 جنوری کو جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی  عوام کے سامنے دو دوسرے تصورات کے ساتھ  اپنی پرسنل ائیر وہیکل یا پی اے وی متعارف کرائے گی۔ دوسرے تصورات میں خود  کار زمینی گاڑی اور ایک ایسا ہب ہے، جہاں مسافر سفر کے ایک طریقے سے دوسرے میں منتقل ہو سکیں۔
اوپر موجود تصویر تو سان فرانسسکو  سکائی لائن کی ہے لیکن ہنڈائی نے  اپنی فلائنگ کار کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
ہمارے پاس بس ایک اطلاع یہی ہے کہ یہ تینوں تصوراتی چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ  ہی کام کریں گی اور گنجان آباد شہروں میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔
اس وقت 70 کمپنیاں پرسنل فلائنگ وہیکلز پر کام کر رہی ہیں۔ ہنڈائی اُن میں سے ایک ہے۔ستمبر میں کمپنی  نے باضابطہ طور پر اربن ائیر موبیلٹی ڈویژن متعارف کرایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ  اس نئے گروپ کی سربراہی کے لیے ناسا کے انجینئر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 دسمبر 2019

Share On Whatsapp