Apple is still the top earner in the smartphone world

ایپل ابھی بھی سمارٹ فون مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمائی کر رہا ہے

اگرچہ یہ سال فون ساز کمپنیوں کے لیے زیادہ منافع بخش سال نہیں رہا لیکن اس کے باوجود ایپل  نے ہی  پہلے کی طرح مارکیٹ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے مطابق  اس سال ایپل نے عالمی مارکیٹ میں کل منافع کا 66 فیصد حصہ سمیٹ لیا ، حالانکہ تیسری سہ ماہی میں سمارٹ فونز مارکیٹ کے عالمی منافع میں ایپل کا حصہ صرف 32 فیصد تھا۔
سال کی چوتھی سہ ماہی میں  چھٹیوں اور کرسمس کی وجہ سے ایپل کے سمارٹ فونز کی فروخت میں اچھا خاصا  اضافہ متوقع ہے۔
ایپل نے 2018 کی چوتھی سہ ماہی میں    منافع  میں سے 80 فیصد سمیٹا تھا۔ اندازہ ہے کہ اس سہ ماہی میں بھی ایپل اتنا ہی منافع کمائے گا۔
درجہ بندی کے حساب سے دیکھا جائے تو ایپل کے بعد سام سنگ  ہے۔ جولائی سے ستمبر کے عرصے میں سام سنگ نے عالمی مارکیٹ کے منافع میں سے 17 فیصد حصہ حاصل کیا تھا۔اس کی اہم وجہ تو گلیکسی اے اور نوٹ 10 سیریز کی اچھی فروخت تھی۔سام سنگ کے بعد ہواوے، اوپو، ویویو اور شومی نے اچھی کمائی کی۔
کاؤنٹر پوائنٹ  کے کام چاؤہان کا کہنا ہے کہ چینی برانڈ اپنی فروخت کو بتدریج بہتر بنا رہے ہیں لیکن وہ مارکیٹ شیئر میں ایپل بہت سے دور ہیں۔دوسری طرف سال 2020  فائیو جی  کے تجارتی پیمانےپر دستیاب ہونے کا سال ہے۔ چینی برانڈ تیزی سے اپنی توجہ فائیو جی کی طرف مرکوز کر رہے ہیں۔ اس سے اُن کی مصنوعات کی اوسط قیمت بھی بڑھے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 دسمبر 2019

Share On Whatsapp