ہواوے نے 48 میگا پکسل مین کیمرہ کے ساتھ ہواوے پی سمارٹ پرو متعار ف کرا دیا
ہواوے نے بہت سے یورپی ممالک میں ہواوے پی سمارٹ پرو متعارف کرا دیا ہے۔یہ بالکل الگ ماڈل نہیں ہے بلکہ ہواوے وائی 9 ایس جیسا ہے، جو خود آنر 9 ایکس سے مختلف نہیں تھا۔
ہواوے پی سمارٹ پرو کی قیمت 350 یورو ہے۔ اس کا مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس میں سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا پاپ اپ کیمرہ ہے۔اس فون کا 6.59 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے گول کونوں کے ساتھ چوکور ہے، جس میں غیر ضروری کٹ آؤٹس یا پنچ ہول نہیں ہیں۔اس ڈسپلے کا ریزولوشن 1080p+ اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔اس فون کے رئیر کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹراوائیڈ اینگل (120 ڈگری) 8 میگا پکسل اور بوکے شاٹس کے لیے ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔ہواوے نے اس فون میں بیک کی بجائے سائیڈ پر فنگرپرنٹ سنسر نصب کیا ہے۔سائیڈ پر نصب دوسری چیزوں میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور نیچے یو ایس بی-سی پورٹ ہے۔ یہ پورٹ فون کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 10W پر چارج کر سکتی ہے۔
ہواوے پی سمارٹ پرو میں Kirin 710F چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی یو ایف ایس 2.1 سٹوریج ہے۔اس فون میں EMUI 9.1 انسٹال ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 دسمبر 2019