Saying goodbye to Windows 10 Mobile: Microsoft ends support for its mobile OS

خداحافظ ونڈوز 10 موبائل۔ مائیکروسافٹ نے اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کر دی

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل  پراڈکٹس کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی اب مائیکروسافٹ نئی سیکورٹی اپ ڈیٹس، نئے نان سیکورٹی ہاٹ فکس اور فری سپورٹ فراہم نہیں کرے گا۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل  کے لیے تو اپنی سپورٹ بند کر دی ہے لیکن مائیکروسافٹ کی آفس ایپلی کیشن کے لیے سپورٹ 12 جنوری 2021 تک فراہم کی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ  مائیکروسافٹ  ورڈ، ایکسل ، پاور پوائنٹ اور ون نوٹ  کے لیے اپ ڈیٹس اور سیکورٹی پیچ جاری کرتا رہے گا۔
 
مائیکروسافٹ کا صارفین کو کہنا ہے کہ وہ   اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس پر منتقل ہو جائیں لیکن اُن پلیٹ فارمز پر بھی  آفس ایپلی کیشنز استعمال کرتے رہیں۔
مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 موبائل کو 2015 میں متعارف کرایا تھا۔ اسے لومیا 950، 950 ایکس ایل اور 550 کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے اپ ڈیٹس کی صورت میں بہت سی ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
ونڈوز 10 موبائل کا نام پہلے ونڈؤز فون تھا، جسے بعد میں بدلا گیا۔ مائیکروسافٹ نے کچھ سال پہلے ونڈوز 8.1 کی سپورٹ ختم کی تھی۔اس کے بعد کمپنی نے 2018 میں   فون کی فروخت کو بند کر دیا۔ اب 16 دسمبر کو ونڈوز 8.1  ایپ سٹور کو بھی بند کیا جارہا ہے۔
اب بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ونڈوز 10 موبائل ایپ سٹور کچھ عرصہ تک  کام کرتا رہے گا۔ہو سکتا ہے کہ مائیکرو سافٹ آفس کی ایپ ڈیٹس بند ہونے کے بعد اسے بھی بند کر دیا جائے۔

تاریخ اشاعت : منگل 10 دسمبر 2019

Share On Whatsapp