Bitcoin ransomware locks 10 years’ worth of government data in Argentina

بٹ کوائن رنسم وئیر نے حکومت کے 10 سال کے ڈیٹا کو لاک کر دیا

بٹ کوائن کے بھوکے ہیکروں نے ارجنٹائن میں ایک ایسے ڈیٹا سنٹر پر حملہ کیا  ہے جہاں  حکومتی فائلیں رکھی جاتی ہیں۔ ارجنٹائن کی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ایلیسا بانویلوس کا کہنا ہے  کہ یہ حملہ 25 نومبر کو ہوا تھا۔
2 دسمبر کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ  90 فیصد انکرپٹڈ ڈیٹا کو ریکور کیا جا چکا ہے۔اس حملے میں حکومت کا 10 سالوں کا 7700 جی بی ڈیٹا  متاثر ہوا تھا۔ایلیسا نے بتایا کہ ڈیکرپٹنگ کے عمل کو پورا ہونے میں 15 دن لگیں گے۔
اس واردات میں ہیکروں  کی طرف سے طلب کیے گئے تاوان کی اصل رقم تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن اندازہ ہے  کہ یہ رقم 37 ہزار ڈالر سے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھی۔
اس طرح کی ایک واردات میں پچھلے ہفتے  ایک ہیکرگروپ نے  امریکی ڈیٹا سنٹر پر اٹیک کر کے تین دنوں میں ہی 2 لاکھ 87 ہزار مالیت کے بٹ کوائن  حاصل کیے تھے۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp