Google Glass Explorer Edition gets final software update and that's the end of it

گوگل گلاس ایکسپلورر ایڈیشن کے لیے آخری سافٹ وئیر اپ ڈیٹ جاری دی گئی

گوگل نے 2015 میں گوگل  گلاس ایکسپلورر  ایڈیشن کو بنانا بند کر دیا تھا۔اس کے بعد اس کے لیے کبھی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی گئی۔گوگل فروری میں اس ڈیوائس کے لیے سپورٹ مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔گوگل گلاس ایکسپلورر ایڈیشن کے لیے سپورٹ مکمل طورپر بند کرنے سے پہلے کمپنی نے ایک آخری اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔یہ آخری اپ ڈیٹ صارفین کو خود ہی مینوئل انسٹال کرنی پڑے گی۔ گوگل نے اپ ڈیٹ کے ساتھ صارفین کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

گوگل  کی طرف سے سپورٹ بند ہونے کے بعد  صارفین اس پر اپنا گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکیں گے یعنی صارفین اس پر نہ تو جی میل اور نہ ہی یوٹیوب وغیرہ استعمال کر سکیں گے۔صارفین اسے بلوٹوتھ کے ساتھ کنکٹ کر کے اس کے محدود فیچر جیسے تصویریں بنانا، ویڈیو چلانا اور کچھ ایپس  کو استعمال کر سکیں گے۔
گوگل نے گوگل گلاس کے انٹرپرائز ایڈیشن  کے لیے سپورٹ بند نہیں کی ہے۔ انٹرپرائز ایڈیشن کے لیے گوگل کی سپورٹ جاری رہے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 دسمبر 2019

Share On Whatsapp