Samsung Galaxy S11+ to sport a 5,000 mAh battery

سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی

سام سنگ گلیکسی ایس 11 کی لیک خبریں آنا شروع ہو چکی ہیں۔ تازہ ترین خبر کے مطابق  ایس 11 پلس میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہوگی۔
اس فون کا ماڈل نمبر EB-BG988ABY ہے، جو SM-G988 کی ترجمانی کرتا ہے۔ پچھلے ماہ معلوم ہوا تھا کہ یہ نمبر سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس کا ہے۔
لیک تصویر کا جائزہ لینے سے پتا چلتا ہے کہ اس فون کی کم سے کم گنجائش 4855 ایم اے ایچ اور عام گنجائش 5000 ایم اے ایچ ہوگی۔
اس سے پہلے سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 پلس میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی تھی۔

حالیہ لائن اپ میں ایم 20 اور ایم 30 کی بیٹری کی گنجائش 5000 ایم اے ایچ اور ایم 30 ایس کی گنجائش 6000 ایم اے ایچ ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.9 انچ ڈائنامک ایمولیڈ پینل ہوگا۔ اتنی بڑی سکرین سائز کے فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری آرام سے فٹ ہو جائے گی۔
خیال ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس میں سنیپ ڈریگن 865 / ایگزینوس 990 چپ سیٹ، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج ہوگی۔ اس فون میں 108 میگا پکسل مین کیمرہ اور 5 گنا پیری سکوپ زوم کیمرہ ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 دسمبر 2019

Share On Whatsapp