Google founders Larry Page and Sergey Brin step aside as Pichai becomes Alphabet CEO

سندرپچھائی اب گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے بھی سی ای او بن گئے

گوگل کے بانیان لیری پیج اور سرگے برن نے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ  کے سی ای او کے عہدوں سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سندر پچھائی جو اس سے پہلے گوگل کے سی ای او تھے، وہ اب  الفابیٹ کے بھی سی ای او ہونگے۔
لیری پیج اور سرگے برن کا کہنا ہے کہ الفابیٹ قائم ہوچکی، اس کی کئی کمپنیاں آزادانہ کام کر رہی ہیں، اس لیے  یہ کمپنی کے انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے کا قدرتی وقت ہے۔ الفابیٹ 2015 میں قائم ہوئی تھی۔الفابیٹ کو گوگل کی مالک کمپنی بنایا گیا لیکن لوگوں کی نظروں میں گوگل ہی بڑی کمپنی  رہی۔اسی وجہ سے بہتر سمجھا گیا کہ سندر پچھائی کو دونوں کا سی ای او بنایا جائے۔
سندر پچھائی کا کہنا ہے کہ ان کے سی ای او بننے سے الفابیٹ کے روزمرہ کے کام متاثر نہیں ہوگے، اُن کی توجہ بدستور گوگل پر رہے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 دسمبر 2019

Share On Whatsapp