Qualcomm unveils new Snapdragon 865 and 765, announces 3D Sonic Max fingerprint scanner

کوالکوم نے دنیا کا سب سے بڑا فنگرپرنٹ سنسر اور دو نئی چپ متعارف کرا دی

منگل  کو کوالکوم نے  اپنے سالانہ سمٹ میں نئی چپ سیٹس متعارف کرائی ہیں۔ کوالکوم نے موڈیولر پلیٹ فارم کے لیے   دو نئی چپ سیٹ  متعارف کرائی ہیں۔نئی چپس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 تو 855 کی جانشین ہے جبکہ 765/765G فائیو جی سپورٹ کے ساتھ ایک بالکل نئی چپ ہے۔
موڈیولر پلیٹ فارم  ، وہ کیرئیر ٹولز فراہم کرتا ہے، جس سے کمپنیاں نئی چپ سیٹس میں اپنی فائیو جی ٹیکنالوجیز کو نصب کر سکتی ہیں۔
سنیپ ڈریگن 865 کو سنیپ ڈریگن ایکس 55 موڈیم  کے ساتھ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایکس 55 موڈیم، ایکس 50 موڈیم کا نیا اور پاورفل ورژن ہے۔
ایکس 55 میں نظریاتی طورپر ڈاؤن اور اپ سپیڈ زیادہ ہے۔ یہ SA/NSA نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتی ہے۔ ایکس 55 موڈیم mmWave اور Sub-6 GHz 5G نیٹ ورکس کو Sub-6GHz پر بہتر بینڈ وڈتھ کے ساتھ سپورٹ کرے گا۔
سنیپ ڈریگن 765 (جی)  میں بھی فائیو جی کی سپورٹ ہوگی لیکن اس چپ سیٹ کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ہیں۔
تقریب میں کوالکوم نے نئی اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو  3D Sonic Max کا نام دیا گیا ہے۔ اس فنگر پرنٹ سنسر کا ایریا پچھلے ورژن کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہ اتنا بڑا ہے کہ صارفین اس پر ایک ساتھ دو انگلیوں یا دو انگوٹھوں سے بھی تصدیق کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس فنگر پرنٹ سکینر کی درستی کو بھی بہتر کیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 10 میں بھی کوالکوم کا موجودہ تھری ڈی سونک سنسر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن موجودہ سنسر کافی سست اور ناقابل بھروسہ ہے۔ مخصوص قسم کے سکرین پروٹیکٹر کے ساتھ استعمال کرنے سے اس میں کئی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 دسمبر 2019

Share On Whatsapp