Tesla Cybertruck will join Dubai's eclectic police fleet

ٹیسلا کا سائبر ٹرک جلد ہی دوبئی پولیس کے بیڑے میں شامل ہو گا

دوبئی پولیس  فورس  اپنے بیڑے میں سپر کاریں شامل کرنے کے لیے کافی مشہور ہے۔ ٹیسلا کا حال ہی میں متعارف کرایا گیا سائبر ٹرک بھی  دوبئی پولیس کے بیٹرے میں شامل کیا جائے گا۔ ظاہر ہے ایسا سائبر ٹرک کی پروڈکشن کے بعد ہی ہوگا اور اس ٹرک کی پروڈکشن 2021 کے آخر میں شروع ہوگی۔
کمانڈر انچیف  میجر جنرل عبداللہ خلیفہ ال مری کا کہنا ہے کہ سائبر ٹرک کی پولیس کے بیڑے میں شمولیت سے سیاحتی مقامات کی سیکورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
دوبئی پولیس پر تنقید کی جاتی ہے  کہ اس کے بیڑے میں شامل گاڑیاں  اکثر نمائش کے  کام آتی ہے۔ جیسے دوبئی پولیس کو انتہائی نایاب آسٹن مارٹن ون -77 کی ضرورت نہیں ہے لیکن سائبر ٹرک متوقع طور پر فیلڈ میں بھی کام کر سکے گا۔ اس  کا ڈوئل موٹر ورژن 2021 میں آئے گا ، انتہائی مضبوط سٹیل اور تیزرفتاری کے باعث یہ سڑکوں کے علاوہ بھی ہدف کا پیچھا کر سکے گا۔
[short][show_embed_tweet 8191][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 3 دسمبر 2019

Share On Whatsapp