Facebook now allows you to export all your pictures to Google Photos

صارفین اب فیس بک کی تصاویر گوگل فوٹوز میں بھی منتقل کر سکتے ہیں

فیس بک نے ڈیٹا ٹرانسفر پراجیکٹ کے تحت ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے۔ اس ٹول کے استعمال سے فیس بک کے صارفین اپنی فیس بک کی تصاویر کو گوگل فوٹوز پر منتقل کر سکیں گے۔ یہ پراجیکٹ ایپل، گوگل، مائیکروسافٹ، ٹوئٹر اور فیس بک کا مشترکہ منصوبہ ہے اور اس کا مقصد کمپنیوں کے ایکوسسٹمز میں ڈیٹا کی آسان منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ٹول ابھی صرف  آئرلینڈ کے کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔2020 میں اسے ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ٹول جلد ہی دوسری سروسز کے ساتھ کام کرے گا۔ یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ ٹول جلد ہی آئی کلاؤڈ اور ون ڈرائیو پر بھی تصویریں منتقل کر سکے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp