Australia’s new AI system will catch drivers using their phones

آسٹریلیا کا نیا اے آئی اسسٹم فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کو پکڑے گا

کسی بھی ڈرائیور سے دوران ڈرائیورنگ فون استعمال کرنے کےبارے میں پوچھیں تو  سب ہی اسے غلط قرار دیں گے لیکن بہت سے ڈرائیور پھر بھی ڈرائیونگ کے دوران اس کا استعمال کرتے ہیں۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آسٹریلیا نے  مصنوعی ذہانت کے نئے سسٹم کو کام میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت ایسے کیمرے لگا رہی ہے، جس سے فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کا پکڑا جا سکے گا۔ ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سسٹم کے دو مقامات پر تجربات کیے تھے۔
اب اسے 88 ملین ڈالر کی لاگت سے 45 مقامات پر نصب کیا جائے گا۔
اس سسٹم نے تجربات کے دوران 85 لاکھ گاڑیوں کا تجزیہ کیا اور تقریباً 1 لاکھ ڈرائیوروں کو موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ اس سسٹم نے ڈرائیوروں کو ٹیکسٹ میسج کرتے، سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک استعمال کرتے اور سٹیرنگ وہیل سے دونوں ہاتھ ہٹا کر موبائل پر ٹائپنگ کرتے ہوئے بھی پکڑا ہے۔
این ایسڈ بلیو منسٹر اینڈریو کانسٹنس کا کہنا ہے کہ حکام یہ منصوبہ آمدنی بڑھانے کے لیے نہیں بلکہ زندکیاں بچانے کے لیے شروع کر رہے ہیں۔
اس سسٹم کے نصب ہونے کے بعد تین ماہ تک تو ڈرائیوروں کو صرف خبردار کیا جائے گا۔اس کے بعد دوران ڈرائیونگ فون سننے والوں کو 344 آسٹریلیوی ڈالر جرمانہ کیا جائے گا اور اُن کے پوائنٹس بھی کم ہونگے۔
ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت اس سسٹم کے ذریعے 2023 تک 135 ملین گاڑیوں کا تجزیہ کرے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp