With CastAway You Can Easily Add A Second Screen To Your Smartphone (Video)

کاسٹ آوے سے سمارٹ فون کو دو سکرینوں پر استعمال کریں

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈیگو پر ایک نئی پراڈکٹ سامنے آئی ہے۔ کاسٹ آوے (castAway) نامی اس پراڈکٹ کو سمارٹ فون اور دوسری ڈیوائسز میں اضافی سکرین کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔کاسٹ آؤے موجودہ مہنگے ڈوئل  سکرین سمارٹ فونز کا  سستا متبادل ہے۔
کاسٹ آؤے کے خالق  کے مطابق یہ ڈیوائس  دنیا  کی سب سے چھوٹی کروم بک ہے۔  اس ڈیوائس میں 1.5  گیگا ہرٹز کا پروسیسر، بلوٹوتھ، وائی فائی، 32 جی بی سٹوریج، 2 یو ایس بی سی –سی پورٹس ، سٹیریو سپیکرز، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ اور دو کیمرے(5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل) بھی ہیں۔
تاہم کاسٹ آؤے کا بنیادی مقصد  سمارٹ فون کے لیے اضافی سکرین ہے۔ کاسٹ آوے  اصل میں بڑی سکرین کے ساتھ  سمارٹ فون کے لیے کور ہے جو بلوٹوتھ یا وائی فائی کے ساتھ  آپ کے فون  سے کنکٹ ہوتا ہے۔کاسٹ آؤے کے ساتھ آپ دونوں سکرین کا الگ الگ کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کاسٹ آؤے کو کی بورڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کاسٹ آؤے کے تین مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ اس کا سمال ماڈل 5.8 انچ، لارج ماڈل 6.2 انچ اور ایکسٹرا لارج ماڈل 6.9 انچ کا ہو گا۔اس کا سمال ورژن آئی فون ایکس،  سام سنگ ایس 10 اور پکسل 4 کے لیےمناسب ہے جبکہ ایکسٹرا لارج ماڈل   سام سنگ نوٹ 10+ اور ون پلس 7 ٹی کے لیے مناسب ہے۔ کاسٹ آؤے کی قیمت 126 ڈالر سے شروع ہوگی۔
[short][show_tech_video 412][/short]

تاریخ اشاعت : بدھ 27 نومبر 2019

Share On Whatsapp