Some apps used Twitter and Facebook logins to steal personal information

کچھ ایپس ٹوئٹر اور فیس بک لاگ اِن سے ذاتی معلومات چراتی ہیں

اگر آپ فیس بک یا ٹوئٹر کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایپس میں لاگ ان کرتے ہیں تو  اس سے آپ کی ذاتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔
ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس شائع کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ تھرڈ پارٹی ڈویلپر ون آڈینس (oneAudience) سافٹ وئیر ڈویلپر کٹ کے استعمال سے  صارفین کے  ای میل، یوزر نیم  اور آخری ٹوئٹ لے کر اسے کمپنی کےبنائے ٹول کے ذریعے شیئر کر سکتے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ بھی ون آڈینس کے دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے صارفین کو مطلع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ  ٹوئٹر  ایپلی کیشن یا پلیٹ فارم کی خرابی نہیں  بلکہ ایپلی کیشن میں موجود سافٹ وئیر ڈویلپر کٹس کا مسئلہ ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی ایسا ثبوت نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ ا س خرابی سے کوئی فائدہ اٹھایا گیا ہو۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایپل اور گوگل سے بھی اس حوالے سے رابطہ کر رہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ  صارفین کو ایسی تمام ایپس ڈیلیٹ کر دینی چاہیے جو تھرڈ پارٹی ایپ سٹورز سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی ایپ کی طرف سے پالیسی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملے تو وہ ایپ کی لاگ ان تک رسائی روک دیتی ہے۔ کمپنی نے ون آڈینس اور موبیبرن ( ون آڈینس کی طرح کے فنکشن فراہم کرنے والی دوسری ایس ڈ ی کے)  کو بھی اس حوالے سے خطوط لکھ دئیے ہیں۔فیس بک اس  بارے  میں 9.5 ملین صارفین کو بھی مطلع کرے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 نومبر 2019

Share On Whatsapp