Twitter will start deleting inactive accounts in December

ٹوئٹر دسمبر میں غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا

اگر آپ ٹوئٹر پر کافی عرصے  سے لاگ اِن نہیں ہوئےاور چاہتے ہیں کہ آپ کا یوزر نیم کوئی دوسرا نہ لے تو  آپ کو فوراً  اپنے  اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا چاہیے۔ٹوئٹر نے صارفین کو مطلع  کرنا شروع کر دیا ہے کہ  جو صارفین 6 ماہ سے اپنے اکاؤنٹ میں سائن اِن نہیں ہوئے، ان کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے۔ٹوئٹر 11 دسمبر کے بعد اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کرے گا۔ ٹوئٹر کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اس عمل میں کئی ماہ لگ جائیں گے۔
یعنی آپ کو ایکسپائر یوزر نیم کے حصول کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑے گا۔اپنے اکاؤنٹ کو بحال رکھنے کے لیے صارفین کا  سائن ان کرنا ہی کافی ہے۔اکاؤنٹ کو ایکٹیو دکھانے کے لیے صارفین کو کوئی پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ  یہ صفائی  ٹوئٹر پر درست اور قابل بھروسہ معلومات فراہم کرنے کی کوششوں کے لیے ہیں۔
ٹوئٹر کے اس اقدام سے  ایسے صارفین کے اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ ہو جائیں گے جو سالوں پہلے صرف یوزر نیم حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
تاہم اس کا ایک پہلویہ بھی ہے کہ اس سے مرحومین اور طویل عرصے سے ہسپتالوں میں داخل افراد کے اکاؤنٹس بھی ختم ہو جائیں گے۔یعنی صارفین اپنے پیاروں کےا کاؤنٹ وزٹ کر کے اپنی یادیں بھی تازہ نہیں کر سکیں گے۔
اپ ڈیٹ: ٹوئٹر نے وضاحت کی ہے کہ  وہ مرحومین کے اکاؤنٹس کو یادگاری بنانے کے لیے کام کر رہا ہے لیکن کمپنی نے اس کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 نومبر 2019

Share On Whatsapp