Google’s latest AI experiment allows you to explore fashion through color

گوگل کے مصنوعی ذہانت کے تجربات سے صارفین رنگوں سے فیشن تلاش کر سکتے ہیں

گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت کی مہارت کو کئی شعبوں میں لاگو کیا ہے۔ اب گوگل  چاہتا ہے کہ اپنی مصنوعی ذہانت  اور مشین لرننگ  کو  فیشن اور ڈانسنگ کے شعبوں میں آزمائے۔
اس کے لیے گوگل نے دو نئی ویب ایپس تیار کی ہیں۔ کمپنی کی آرٹس اینڈ کلچر ایپ ویب (یہاں کلک کریں)، آئی او ایس (یہاں کلک کریں)  اور اینڈروئیڈ (یہاں کلک کریں) کے لیے دستیاب ہے۔

اب گوگل نے پہلی ایپ رن وے پلیٹ(Runway Palette) میں تقریباً 1 ہزار مختلف فیشن ڈیزائنر کے کام کو رنگوں کے لحاظ سے منظم کیا گیا ہے۔اس ایپ کو بنانے کے لیے کمپنی نے ایک پبلی کیشن  بزنس آف فیشن کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ بزنس آف فیشن کی فوٹو کلیشن میں 4000 فیشن شوز کی 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ تصاویر  موجود ہیں۔گوگل نے ایک الگورتھم کی مدد سے ان تمام تصاویر کو رنگوں کے لحاظ سے منظم کیا ہے۔
اس کلیکشن کو گوگل کے بنائے ہوئے ایک ٹول یا کپڑے کے کسی حصے کی تصویر بنا کر دیکھا جا سکتا ہے۔
کپڑے کی کسی حصے کی تصویر میں موجود رنگ کو دیکھتے ہوئے گوگل آپ کو اس جیسے دوسرے کپڑے دکھائے گا۔
گوگل دوسرا تجربہ  ایک ڈانس کوریوگرافی ٹول ”لیونگ آرکائیو“( Living Archive) کا کر رہا ہے۔ گوگل نے اس تجربے کے لیے  برطانوی کوریوگرافر وائن مکگریگور کے آدھے ملین ڈانس پوز  کو حاصل کیا ہے۔ صارفین ان پوزز کی مدد سے اپنے لیے ڈانس سٹیپس بنا سکتے ہیں۔
رن وے پلیٹ کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
لیونگ آرکائیو کے پیج کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 23 نومبر 2019

Share On Whatsapp