Nokia is going to announce a new smartphone on December 5

نوکیا 5 دسمبر کو نیا سمارٹ فون پیش کرے گا

یہ سال تقریباً ختم ہونے والا ہے لیکن نوکیا نے  اس سال مزید سمارٹ فون متعارف کرانے ہیں۔ نوکیا برانڈ کے تحت سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی  ایچ ایم ڈی گلوبل نے 5 دسمبر کو ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے ایک تقریب کا اعلان کیا ہے۔
نوکیا نے اس تقریب میں متعارف کرائی جانے والی ڈیوائس کے بارے میں تو نہیں بتایا لیکن اندازہ ہے کہ  اس تقریب میں نوکیا 8.2 پیش کیا جا سکتا ہے۔پچھلے سال نوکیا نے 5 دسمبر  کو ہونے والی تقریب میں نوکیا 8.1 پیش کیا تھا۔
اس لیے ممکن ہے کہ ٹھیک 12 ماہ بعد نوکیا اسی فون کا جانشین پیش کرے۔
رپورٹس کے مطابق نوکیا 8.2 میں سنیپ ڈریگن 700 سیریز پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔اس کے بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہی ایک پاپ آؤٹ سیلفی کیمرہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بیک پر 64 میگا پکسل کا پرائمری سنسر ہوگا۔  اس فون کا 5 جی  ورژن فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس 2020 میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
اگر اگلے ماہ نوکیا 8.2 کو متعارف نہ کرایا گیا تو  پھر کمپنی سستے نوکیا  2.3 یا  نوکیا 7.2 پیش کر سکتی ہے۔ اس تقریب کے انعقاد میں زیادہ دیر نہیں ہے۔ جلد ہی معلوم ہو جائے گا کہ نوکیا کیا متعارف کرانے جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 23 نومبر 2019

Share On Whatsapp