Google Duplex can now book movie tickets for you

گوگل ڈپلیکس اب صارفین کے لیے فلموں کی ٹکٹ بھی بک کر سکتا ہے

بکنگ کے لیے گوگل  کے ڈپلیکس اے آئی  اسسٹنٹ  کو اس سال  گوگل آئی /او میں  متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ سروس اب صارفین کے لیے آن لائن ٹکٹ تلاش اور بک کر سکتی ہے۔ اس سروس کے ہوتے ہوئے صارفین کو فارمز وغیرہ بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سب کام ڈپلیکس انجام دے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ڈپلیکس کو صرف یہ بتانا ہوگا کہ  وہ اپنے علاقے میں کونسی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ موبائل پر فلم کے بارے میں سرچ کرتے ہوئے بھی یہ فیچر  ایکٹیو ہو جائے گا۔ یہ فیچر تمام کام خود سے کرنے کے بعد صارفین سے  صرف سیٹ کو منتخب کرنے اور ادائیگی کرنے کا کہے گا۔یہ فیچر  صارفین کی ذاتی معلومات  کو محفوظ کر کے ان سےکروم براؤزر میں فارمز میں ضروری معلوم پُر کرتا ہے۔
اس وقت یہ فیچر  امریکا اور برطانیہ کے 70 تھیٹر ز اور ٹکٹ ایجنٹس کی ویب سائٹس کے لیے کام کررہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp