گوگل ارتھ کے نئے ٹولز سے آپ اپنی سٹؤریز بیان کر سکیں گے
گوگل ارتھ نے کچھ عرصہ قبل کمیونٹی بلڈنگ فیچر کو متعارف کرایا تھا۔ 2017 میں ایپ کی ری ڈیزائننگ کے بعد اس کی توجہ پروفیشنل وائجر سٹوریز کی طرف ہو گئی۔ اب ایک بار پھر کمپنی کی توجہ سٹوریز کی طرف ہو گئی ہے۔ گوگل ارتھ نے ویب ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔جس کی مدد سے صارفین اپنی سٹوریز بیان کر سکیں گے۔اس فیچر سے آپ مارکر، لائنوں کی ڈرائنگ بنا کر اپنا میڈیا (بشمول فل سکرین سلائیڈ) اٹیج کر کے خاص تھری ڈی یا سٹریٹ ویو کا زاویہ منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ ان سب کو ایک ساتھ جوڑ کر اپنی سٹوری کے مطابق ٹور یا ان جگہوں کے بارے میں ان کہی باتیں باتیں بیان کر سکتے ہیں۔
آپ سٹوریز کو موبائل ایپ میں تخلیق نہیں کر سکیں گے لیکن آپ انہیں ہر جگہ شیئر کر سکیں گے اور دوسرے ساتھیوں کو مدد کے لیے دعوت دے سکیں گے۔ گوگل نے اس ٹؤل کو انفرادی صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ کلاس رومز اور ماحولیاتی گروپس کے لیے بھی ڈیزائن کیاہے۔
[short][show_tech_video 411][/short]
تاریخ اشاعت : بدھ 20 نومبر 2019