Researchers develop an AI system with near-perfect seizure prediction

محققین نے مرگی کے دورے کی ایک گھنٹہ پہلے پیش گوئی کرنے والا مصنوعی ذہانت کا سسٹم بنا لیا

کچھ عرصہ پہلے  ماہرین نے  ایسا بریسلیٹ بنایا تھا، جو سوتے میں  بے ہوشی  کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔ اب ماہرین نے  مصنوعی ذہانت کا ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو 99.6 فیصد درستی سے  پہلے ہی مرگی کے دوروں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔یہ سسٹم مرگی کا دورہ پڑنے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی  دورے کے بارے میں خبردار کر سکتا ہے۔آئی ای ای ای سپکیٹرم کی رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم مریضوں کو اتنا زیادہ وقت دیتا ہے ، جس میں وہ دورے سے پہلے ادویات لے سکتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق  دنیا بھر میں مرگی کے 50 ملین مریض ہیں۔ ان میں سے 70 فیصد مریض ادویات سے اپنے دوروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کا یہ سسٹم  لافائیٹ کی یونیورسٹی آف لوزیانا کے ہاشم داؤد اور ماگڈی بایومی نے نے ڈویلپ کیا ہے۔اس وقت اس طرح کے دوسرے طریقوں میں ای ای جی (electroencephalogram) کے ساتھ دماغی سرگرمیوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے اورپھر اس پر پیش گوئی کے ماڈل کو اپلائی کیا جاتا ہے۔ نئے طریقے میں  ڈیپ لرننگ الگورتھم کی مدد سے یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ کام کرتی ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے اس سسٹم کو ابھی بڑے پیمانے پر دستیاب ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ ماہرین اب ایسی چپ بنانے پر کام کر رہے ہیں جو ضروری الگورتھم کے ساتھ  کام کر سکے ۔یہ چپ مرگی کے مریضوں کی زندگی بدل دے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp