TikTok test lets users link to the products in their videos

ٹِک ٹوک صارفین کو ویڈیوز میں مصنوعات کے لنکس شیئر کرنے کی سہولت دےگا

شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹِک ٹاک  صارفین کو  ایپلی کیشن میں ہی مصنوعات تلاش کرنے اور خریدنے کی سہولت دے گا۔ ٹِک ٹاک کچھ ایسے تجربات کر رہا ہے، جس سے صارفین  اپنی ویڈیوز میں ای کامرس ویب سائٹ کی مصنوعات کے لنکس شیئر کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر سے صارفین اپنی ویڈیوز میں مصنوعات کے لنکس شامل کر سکیں گے اور صارفین ان لنکس پر کلک کر کے  تھرڈ پارٹی ویب سائٹس پر خریداری کر سکیں گے۔اس کے علاوہ صارفین اپنے پروفائل پیج کی یو آر ایل بھی شامل کر سکیں گے۔

ٹِک ٹاپ کا یہ نیا فیچر انسٹا گرام کے سیلز تھرو سٹوریز اور شاپ ایبل  پوسٹس جیسا ہے۔اس وقت انسٹاگرام اور ٹِک ٹوک تیزی سے ایک دوسرے کےفیچر کاپی کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام  ، ٹِک ٹاپ سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ انسٹاگرام کے ماہانہ فعال  صارفین کی تعداد 1 ارب اور ٹِک ٹوک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 50 کروڑ ہے۔ ٹِک ٹوک کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ  ہو رہا ہے۔ یہ 2019 کی پہلی سہ ماہی میں ایپ سٹور سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ  ہونے والی ایپلی کیشن بھی تھی۔
ٹِک ٹوک کے 41 فیصد صارفین کی عمر 16 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ ایسے میں یہ نوجوان خریداروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے برانڈز کا پہلا انتخاب بن سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp