Google's Files app now streams local media to your Chromecast

گوگل کی فائلز ایپ لوکل میڈیا فائلیں کروم کاسٹ پر سٹریم کی جا سکتی ہیں

گوگل نے   اپنی فائلز ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹڈ ورژن میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے، جس سے صارفین اپنے فون سے آڈیو، تصاویر اور ویڈیو  کروم کاسٹ کی حامل ڈیوائس، جیسے سپیکر، سمارٹ ڈسپلے یا ٹی وی ، پر سٹریم کر سکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو بس میڈیا سیکشن سے فائل کا انتخاب کر کے ٹارگٹ کو منتخب کرنا پڑے گا۔اس کے بعد آپ فون  پر آن سکرین پلے بیک کنٹرول  سے  میڈیا فائلز کو کنٹرول کر سکیں گے۔
اس فیچر  کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی فائلز ایپلی کیشن کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔اس ایپ میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی نئی نہیں ہے۔ لوکل  میڈیا کو مختلف ڈیوائسز پر سٹریم کرنے والی کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ گوگل نے اس کے لیے کوئی نئی ایپلی کیشن متعارف کرانے کی بجائے فائلز میں ہی یہ فیچر شامل کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp