Google will help you pronounce difficult words

گوگل مشکل الفاظ کے تلفظ کی ادائیگی میں صارفین کی مدد کرے گا

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ایسا فیچر پیش کیا ہے، جس سے صارفین مشکل الفاظ کا تلفظ جان سکیں گے۔اس فیچر سے صارفین مشکل الفاظ  بولنے کی مشق کر سکیں گے۔اس فیچر سے جب آپ مشکل الفاظ کا تلفظ دیکھیں گے تو گوگل آپ کو جواب میں تلفظ بتائے گا۔ آپ اپنے فون کے مائیکرو فون کو استعمال کر کے اس تلفظ کو دوہرا کر  اس کی مشق کر سکتے ہیں۔ گوگل آپ کو بھی یہ بھی بتائے گا کہ آپ اس تلفظ کو درست دوہرا رہے ہیں یا غلطی کر رہے ہیں۔
گوگل کے مطابق  یہ فیچر سپیچ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بولے گئے الفاظ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے مشین لرننگ کے استعمال اندازہ لگائے گا کہ صارفین اسے درست تلفظ کے ساتھ دوہرا رہے ہیں یا نہیں۔یہ فیچر امریکن انگلش کےلیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے ہسپانوی زبان کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
گوگل اب ڈکشنری کی تعریف کے ساتھ تصاویر بھی شامل کر رہا ہے۔ جلد ہی یہ فیچر تمام زبانوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp