Google introduces audio translation within Maps for Android and iOS

گوگل میپس میں آڈیو ٹرانسلیشن کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے

گوگل ، گوگل میپس میں آڈیو ٹرانسلیشن کا ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔یہ فیچر دوسرے ممالک کا سفر کرنے والے صارفین کے لیے کافی مفید ہوگا۔ اس فیچر سے  گوگل میپس دوسری زبانوں میں لکھے ہوئے جگہوں کے نام اور پتوں  کو بلند آواز میں پڑھ کر سنائے گا۔اس طرح سیاح کسی جگہ کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں گے۔
اس فیچر کے بعد جب مسافر دوسرے ملکوں کا سفر کریں گے تو انہیں مشہور مقامات کے ناموں کے ساتھ  سپیکر کا ایک چھوٹا سا آئیکون بھی نظر آئے گا۔
اس پر ٹیپ کرنے سے ایپلی کیشن جگہ کا نام پڑھ کر سنائے گی۔ اس فیچر کو حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے صارفین کو اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر چونکہ بتدریج جاری کیا جا رہا ہے، اس لیے  تمام صارفین کے پاس اپ ڈیٹ ہونے میں اسے ایک ماہ تک لگ سکتا ہے۔یہ فیچر صرف اُن زبانوں میں لکھے گئے ناموں کو پڑھ کر سنائے گا، جو آپ کے موبائل میں سیٹ کی گئی زبان سے مختلف زبان میں لکھے ہونگے۔ویسے تو  گوگل میپس جانتا ہے کہ صارفین کو کس چیز کا ترجمہ فراہم کرنا ہے لیکن اضافی ترجمے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کھل جائے گی۔لیکن اس کے لیے صارفین کو گوگل ٹرانسلیٹ ایپ بھی انسٹال کرنی ہوگی۔
یہ فیچر 50 زبانوں کو سپورٹ کرے گا۔ یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں  آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp