Apple unveils 16

ایپل نے نئے کی بورڈ اور 9 ویں نسل کے انٹل سی پی یو کے ساتھ 16 انچ میک بک پرو متعارف کرا دی

ایپل نے  نئی 16 انچ میک بک پرو متعارف کرائی ہے۔ ایپل نے  ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اس ڈیوائس کو کافی بہتر بنایا ہے۔یہ ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور لیپ ٹاپ ہے۔ اس کے  نئے کی بورڈ میں صارفین کو فزیکل Escape key بھی فراہم کی  گئی ہے۔
اس لیپ ٹاپ کے 16 انچ ریٹینا ڈسپلے کی ریزولوشن 3,072 x 1,920 (226 پی پی آئی) پکسل ہے۔  نئے میک پرو کے ہر ڈسپلے کی پیمائش کی پڑتال فیکٹری میں کی گئی ہے۔ یہ ڈسپلے 500 نٹس برائٹ نیس اور فل ڈی سی آئی – پی 3 کلر کوریج فراہم کرتے ہیں۔
ایپل نے اس لیپ ٹاپ میں نیا میجک کی بورڈ پیش کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا ڈیزائن صارفین کو ٹائپنگ کا بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔ کی بورڈ کی ہارڈوئیر ایسکیپ کی صارفین کے لیے ٹچ بار سے زیادہ مفید ہوگی۔ لیپ ٹاپ کے کی بورڈ پر سب سے ٹاپ پر صرف ایسکیپ کی ہی واپس آئی ہے، ٹچ بار اور ٹچ آئی ڈی سنسر بدستور اسی طرح اپنی جگہ پر موجود ہیں۔
ایپل نے میک بک پرو 16 انچ کو 9 ویں نسل کے انٹل پروسیسر کے ساتھ پیش کیا ہے۔
صارفین 6 کور اور 8 کور سی پی یو سے اپنی مرضی کے سی پی یو کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں صارفین 8 کور چپ کے لیے اضافی ادائیگی کر سکتے ہیں، جس سے ٹربو بوسٹ (Turbo Boosts) 5 گیگا ہرٹز تک ہو جاتا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ کواڈ کور میک بک پرو 15 انچ سے دوگنا تیز رفتار ہے۔
16 انچ ماڈل کا یہ سی پی یو پہلی ڈیوائس ہے، جس میں نیا 7 این ایم کا جی پی یو ہے۔ AMD Radeon Pro 5300M اور 5500M بائی ڈیفالٹ 4 جی بی وی ریم کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔
صارفین اسے 8 جی بی تک اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹاپ اینڈ جی پی یو پچھلے میک بک پرو ماڈلز کے مقابلے میں ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے DaVinci Resolve استعمال کرتے ہوئے 80 فیصد تیزرفتار اور گیمنگ جیسے فورٹ نائٹ کھیلتے ہوئے 60 فیصد تیز رفتار ہے۔
کولنگ کے حوالے سے اس لیپ ٹاپ میں ایپل نے ائیر فلو کو 28 فیصد اور ہیٹ سنک کو 35 فیصد بہتر بنایا ہے۔ اس کا نیا کولنگ سلوشن 12 واٹ بہتر ٹی ڈی پی کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
میک بک پرو 16 انچ کے بنیادی ماڈل میں 16 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔
اس کے ٹاپ ماڈل میں 64 جی بی ریم اور 8 ٹی ٹی بی  کی سٹوریج ہے۔ اتنی زیادہ سٹوریج لیپ ٹاپ میں پہلی بار پیش کی گئی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اس لیپ ٹاپ میں صرف سٹوریج کو 8 ٹی بی تک اپ گریڈ کرنے پر 2000 اضافی خرچ ہو جائے گا۔ اس لیپ ٹاپ میں 100Wh بیٹری ہے۔ یہ میک بک میں شامل کی گئی سب سے بڑی بیٹری ہے اور صرف اسی حد تک کی بیٹری کو مسافر ،جہاز میں لے جا سکتے ہیں۔ 
یہ بیٹری پچھلی نسل کے پرو لیپ ٹاپ سے 1 گھنٹے زیادہ چلتی ہے۔
اس گنجائش کی بیٹری سے صارفین بغیر پریشانی کے 11 گھنٹوں تک ویب براؤزنگ کر سکتے ہیں۔ ایپل نے اس کے ساتھ 96W چارجر اور ایک دو میٹر کی یو ایس بی – سی ٹو سی کیبل بھی فراہم کی ہے۔
ایپل میک بک پرو 16 کے بنیادی ماڈل کی قیمت 2400 ڈالر ہے۔ یہ 15 انچ پرو جتنی ہی ہے۔ دوسرے ماڈلز کی قیمت کی انحصار سی پی یو، ریم، وی ریم اور سٹوریج  پر ہے۔ اس کے ٹاپ ماڈل کی قیمت 6100 ڈالر تک ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو ایپل ڈاٹ کام سے خریدا جا سکتا ہے۔ 
ایپل نے میک پرواور پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کو بھی اپ گریڈ کیا ہے، جو دسمبر میں 6000 اور 5000 ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 نومبر 2019

Share On Whatsapp