HTC Desire 19s goes official with triple camera and $195 price tag

ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ایچ ٹی سی ڈیزائر 19 ایس متعارف کرا دیا گیا

پچھلے ماہ ایچ ٹی سی نے اپنا تازہ ترین بلاک چین فون ایگزوڈس 1 ایس پیش کیا تھا۔ اب کمپنی نے انٹری لیول سمارٹ فون  ایچ ٹی سی ڈیزائر 19 ایس متعارف کرایا ہے۔
یہ فون ایچ ٹی ای کی ہوم مارکیٹ تائیوان میں  دستیاب ہے۔ یہ پچھلے سال کے ڈیزائر 12 ایس کا جانشین ہے۔اس فون میں 6.2 انچ  آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی  پلس اور ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔ فون کے ڈسپلے میں ایک چھوٹی سی واٹر ڈراپ نوچ بھی ہے، جس میں فون کا 16 میگا پکسل  کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کی گلاس بیک پر اوپر بائیں جانب ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں مین کیمرہ 13MP F/1.9، الٹرا وائیڈ 5MP F/2.2 اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور32 جی بی سٹوریج ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ ایچ ٹی سی کی Sense UI سکن انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 3850 ایم اے ایچ کی ہے، جو ٹائپ سی پورٹ پر 10Wچارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون میں این ایف سی اور ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس فون کی قیمت 195 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 نومبر 2019

Share On Whatsapp