Brave says 8.7 million people use its privacy-focused browser every month

پرائیویسی فوکسڈ براؤزر بریو کو ہر ماہ 87 لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں

قریباً چار سال تک بیٹا مراحل میں رہنے کے بعد پرائیویسی فوکسڈ  بریو (Brave) براؤزر  کا ورژن 1.0 لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس براؤزر کو اب اینڈروئیڈ، آئی او ایس، ونڈوز 10، میک ا و ایس اور لینکس کے لیے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس براؤزر سے صارفین کمپنی کے اشتہاری پلیٹ فارم  پر آئی فون اور آئی پیڈ پر  بریو ریوارڈز(Brave Rewards) پر اپنا اندراج کر اسکتے ہیں۔ کمپنی کے بزنس ڈائریکٹرز میں سے ایک ڈیس مارٹن کا کہنا ہے کہ  عام طور  پر کمپنیاں جلد ہی بیٹا ورژن سے باہر آ جاتی ہیں لیکن انہوں نے جان بوجھ کر اتنا انتظار کیا ہے۔

بریو ریوارڈ کو کمپنی نے اس سال کے شروع میں متعارف کرایا تھا۔اس فیچر سے صارفین اشتہارات پر کلک کر کے آمدن کا 70 فیصد Basic Attention Tokens یا BAT کے ذریعے لے سکتے ہیں۔ صارفین بی اے ٹیز کو  دوسروں کو ٹپ دینے کے لیے اور اپنے پاس کرپٹو ٹوکن کی صورت میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ مارٹن کا کہنا ہے کہ 14 فیصد صارفین کمپنی کے پرائیویٹ اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں گوگل ایڈ ورڈ کا کلک تھرو ریٹ 2 فیصد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی ممالک میں بریو کے اوسط صارفین کمپنی کے پرائیویٹ اشتہارات پر کلک کر کے 7 سے 10 ڈالر حاصل کرتے ہیں۔
مارٹن نے بتایا کہ  بریو براؤزر کے ماہانہ فعال  صارفین  کی تعداد 87 لاکھ اور یومیہ فعال صارفین کی تعداد 30 لاکھ ہے۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں اسے زیادہ تر موبائل پر استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کی شرح ففٹی ففٹی ہے۔مارٹن نے بتایا کہ کمپنی کے 33 سے 35 فیصد صارفین  کا تعلق شمالی امریکا سے اور 30 فیصد کا تعلق یورپ سے  ہے۔باقی صارفین پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 نومبر 2019

Share On Whatsapp