Facebook is secretly using your iPhone’s camera as you scroll your feed

فیس بک آئی فون میں نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران خفیہ طور پر کیمرہ استعمال کرتا ہے

آئی فون صارفین ہوشیار ہو جائیں۔بظاہر فیس بک  آپ کے علم میں لائے بغیر آپ کے فون کا کیمرہ استعمال کرتا ہے۔ یہ کیمر اس وقت کام کر رہا ہوتا ہے، جب صارفین موبائل فون میں فیس بک نیوز فیڈ  سکرول کر رہے ہوں۔
یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف  جوشوا میڈڈوکس  نے ٹوئٹر کی مدد سے اسے رپورٹ کیا۔جوشوا کی شیئر کی ہوئی فوٹیج سے لگتا ہے کہ  نیوز فیڈ سکرولنگ کے دوران بھی کیمرہ چل رہا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ فیس بک کی کسی خرابی کی وجہ سے  سامنے آیا ہے۔جوشوا کا کہنا ہے کہ انہیں یہ مسئلہ  آئی او ایس 13.2.2 پر چلنے والی 5 ڈیوائسز میں نظر آیا، لیکن انہوں نے آئی او ایس 12 میں ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
اپ ڈیٹ: فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ  یہ ایک بگ کی وجہ سے ہے، جسے ٹھیک کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
[short][show_embed_tweet 7925][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 12 نومبر 2019

Share On Whatsapp