How TECNO and competitors are in a race to achieve a top spot

ٹیکنو اور حریفوں کے درمیان بالادستی کی جنگ‎

پاکستان کی سمارٹ فون مارکیٹ میں پچھلی ایک دہائی سے حریف  فون ساز کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کا ماحول ہے۔ اس ماحول میں بہت سی نئی فون ساز کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ کا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔ صارفین کی پہلی ترجیح بننے کے لیے اس کمپنیوں میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ ان فون ساز کمپنیوں میں سے مارکیٹ میں اہم مقام پانے میں صرف وہی برانڈز کامیاب ہوئے ہیں، جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی، پریمیم فیچرز اور مڈ رینج کیٹیگری کے سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔
ٹیکنو، ٹرانشن ہولڈنگز کا برانڈ ہے۔ ٹیکنو نے مارکیٹ میں ہائی اینڈ فیچر کے ساتھ سستے سمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ مڈ رینج فون ہی خرید سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں سستے سمارٹ فونز کی طلب بہت زیادہ ہے۔ 
ٹیکنو نے اپنے سب سے زیادہ کامیاب فون سپارک گو سے سمارٹ فون مارکیٹ میں کافی نام بنایا ہے۔ اس سے کمپنی کو متاثر کن آمدنی حاصل ہوئی ۔ صارفین نے سوشل میڈیا پر بھی اس فون کو بہت پسند کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ فون حریف کمپنیوں کے درمیان ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا تھا۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ٹیکنو نے جدید اور اپ گریڈڈ فیچرز کے ساتھ سپارک سیریز کا ایک اور سمارٹ فون سپارک 4 متعارف کرایا ۔ 
[short][show_art_pic 348917][/short]
اس کے بعد ٹیکنو موبائل نے کم قیمت، 4000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری ، کواڈ ایل ای ڈی اورٹرپل اے آئی کیمرہ کے ساتھ کیمون 12 ائیر (Camon 12 Air) لانچ کیا۔ اس خوبصورت فون کے اہم فیچرز میں پنچ ہول ڈسپلے، جو 6.55 انچ کے ڈسپلے میں سینماٹک ویو پیش کرتا ہے، اور 90 فیصد سکرین ٹو باڈی ریشو  شامل ہیں۔
 
[short][show_art_pic 348919][/short]

اس فون کی 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج سے صارفین گیمنگ کے بہترین تجربے، زیادہ تصاویر، ویڈیوز اور بہت سی ایپس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اتنی بہترین سٹوریج میں صارفین بہت زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 4 جی بی ریم ہونے کی وجہ سے گیمنگ کے دوران بھی فون بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔
[short][show_art_pic 348918][/short] 
 
کمپنی کی کامیابی میں ہائی اینڈ  فیچر سمارٹ فونز پیش کرنے کے علاوہ، ٹیکنو کی  سوشل میڈیا کی حکمت عملی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
کیمون 12 ائیر کی لانچ کے بعد فیس بک او ر ٹوئٹر پر  #tecnomobilepakistan اور  #TECNOMOBILE ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ تھے۔  گوگل ٹرینڈ کے گراف میں بھی اہم  مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی، جو موبائل صارفین میں ٹیکنو موبائل کی مقبولیت بڑھنے کا واضح ثبوت ہے۔اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کی متاثر کن شخصیات  اور ٹیک یوٹیوبر نے بھی  سستے فون خریدنے والے صارفین کے لیے ٹیکنو کے بہترین فیچرز کے حامل فون کے ریویو پیش کیے۔
 
 [short][show_art_pic 348921][/short]

Draz.pk پر کیمون 12 ائیر لانچ ہوا تو اس نے فروخت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ صرف 30 منٹ میں ہی  اس کا سارا سٹاک فروخت ہو گیا۔ اس کے بعد کمپنی نے اس فون کو آف لائن مارکیٹ میں بھی پیش کیا۔ ٹیکنو نے اپنے مڈ رینج سمارٹ فونز میں وہ تمام فیچرز پیش کیے ہیں، جو عام طور پر مہنگے فلیگ شپس میں ہوتے ہیں۔
[short][show_art_pic 348922][/short]
 ٹیکنو نے اس بار دراز گیارہ گیارہ کے ساتھ بھی اشتراک کیا ہے۔
اس فروخت کا آغاز 11  نومبر شروع ہوتے ہی، آدھی رات سے ہوگا۔ 11 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہنے والی  دراز گیارہ گیارہ میں خریداری  پر  بہت ہی حیرت انگیز اور زبردست رعایت پیش کی جائے گی۔ دراز گیارہ گیارہ میں ٹیکنو کے  POP 2F، Camon 12 Air اور Spark 4 پیش کیے جائیں گے۔ اس سال یہ دراز کی بہترین سیلز پروموشنز میں  ایک ہوگی۔اس لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا نہ بھولیں۔ 
 [short][show_art_pic 348923][/short]
ٹیکنو موبائل سمارٹ فونز  فوٹوگرافی کے دلداہ، فیشن کے شوقین اور یونیورسٹی جانے والے نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق ہیں۔کمپنی صارفین کی مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ میں زیادہ جدید  سمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 نومبر 2019

Share On Whatsapp