Adobe will add livestreaming to apps so designers can share their skills

ایڈوبی اپنی تمام ایپس میں لائیو سٹریمنگ کا فنکشن شامل کرے گا

ایڈوبی اپنی  سالانہ ایڈوبی میکس کانفرنس میں اپنی کریٹیو کلاؤڈ ایپلی کیشنز متعارف کراتا ہے۔ اس کانفرنس میں ایڈوبی نے  اپنی ایپس میں  آنے والے فیچرز کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔
ایڈوبی اپنی ایپس میں ٹوئچ اور یوٹیوب سے متاثر ہو کر ایک فیچر شامل کرنے والا ہے۔رپورٹ کے مطابق  کریٹیو کلاؤڈ ایپس میں بتدریج بلٹ اِن لائیو سٹریم کا آپشن شامل کیا جائےگا۔اس سے ڈیزائنر دوسروں کو اپنا فن    براہ راست دکھا سکیں گے۔
اس کےعلاوہ ڈیزائنر  ڈیزائنگ کے گُر دوسروں کو بھی  بخوبی سکھا سکیں گے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سٹریمنگ  کا یہ فنکشن بہت سادہ ہوگا۔اس فیچر میں صارفین کو  براڈ کاسٹنگ شروع کرنے کےلیے ایک بٹن دبانا پڑے گا ، جس کے بعد انہیں ایک لنک ملے گا۔ اس لنک کو  صارفین اُن  لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جنہیں وہ اپنا کام دکھانا چاہتے ہیں۔اس فنکشن میں لائیو سٹریمنگ دیکھنے والے صارفین تبصرے بھی کر سکیں گے اور سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔
اس وقت ڈیزائنر سکل شیئر اور پیٹرون جیسی سروسز استعمال کر کے دوسروں کو سکھاتے  اور کچھ پیسے کماتے ہیں۔ ایڈوبی میں لائیو سٹریمنگ کا فیچر  آنےسے ڈیزائنر رئیل ٹائم میں سوالات   دیکھ اور اُن کےجوابات دے سکیں گے۔اس فیچر سے پیشہ ور ڈیزائنر، ایڈیٹر اور اینی میٹر  فیڈ بیک  کے لیے کلائنٹس کو اپنا کام دکھا سکیں گے۔
ایڈوبی اس وقت ایڈوبی فریسکو کے منتخب صارفین کے ساتھ سٹریمنگ ٹیکنالوجی کے تجربات کر رہا ہے۔ کمپنی موبائل کے لیے الیسٹریٹر کا ایک ورژن بھی جاری کر رہی ہے۔ یہ 2020 میں  سب کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp