Stadia hits Google's Play Store ahead of its debut this month

لانچ سے پہلے ہی گوگل نے سٹیڈیا کو پلے سٹور پر متعارف کر ا دیا

گوگل اس ماہ سے سٹیڈیا گیمنگ سٹریمنگ سروس کا آغاز کرنے والا ہے۔ صارفین کروم یا کروم کاسٹ الٹرا کے ساتھ اپنے ٹی وی پر گیمز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
صارفین اپنی پکسل ڈیوائسز پر بھی کئی مشہور گیمز کھیل سکیں گے۔گوگل سٹیڈیا سروس کا آغاز تو 19 نومبر سے ہوگا لیکن گوگل نے  ابھی سے پکسل ڈیوائسز کے لیے  پلے سٹور پر سٹیڈیا ایپ جاری کر دی ہے۔جلد  ہی یہ ایپ آئی او ایس اور دوسری اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی جاری کر دی جائے گی۔

سٹیڈیا میں ایک بار گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان کیا جائے تو  یہ سٹیڈیا کے  فاؤنڈرز یا پریمیئر ایڈیشن  پیکیج  پر دئیے گئے انوائنٹ کوڈ کے بارے میں پوچھتا ہے۔
پلے سٹور کے اندراج کے مطابق صارفین  ہوم ٹیب سے اپنی گیمز لائبریری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ایکسپلورر کی ٹیب  سے لگتا ہے کہ اس میں کمیونٹی پوسٹس، یوٹیوب، ریڈٹ، فیس بک ، ٹوئٹر اور ڈسکورڈ پر سٹیڈیا کے لنکس ہونگے۔
سٹیڈیا میں آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کے کونسے دوست آن لائن ہیں اور وہ کونسی گیم کھیل رہے ہیں۔
سٹیڈیا  کے لانچ کے وقت یہ براؤزر اور کروم کاسٹ الٹرا کے ساتھ کچھ کرو م او ایس ٹیبلٹس، پکسل 2، پکسل 3، پکسل 3 اے اور پکسل 4   پر کام کرے گا۔ اگلے سال یہ سروس زیادہ وسیع پیمانے پر پیش کی جائے گی۔
گوگل پلے سٹور سے سٹیڈیا کی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp