YouTube for desktop adds richer video previews and easier channel muting

ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ کے لیے یوٹیوب نے نیا ڈیزائن پیش کر دیا

اب آپ کمپیوٹر یا ٹیبلٹ پر یوٹیوب  کو نئے انداز میں دیکھ سکیں گے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے  ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلٹ ہوم پیج کے لیے نیا ڈیزائن  پیش کیا گیا ہے۔اس ڈیزائن میں بہتر تھمب نیل اور  ہائی ریزولوشن  ویڈیو پریویو کو شامل کیا گیا ہے۔اس نئے ڈیزائن میں کچھ ویڈیو کی قطاروں کو ختم کیا گیا ہے، تاکہ  ہوم پر ویڈیوز بہت زیادہ گڈ مڈ نہ ہوں۔نئے ڈیزائن میں ہر ویڈیو میں  چینل کا آئیکون شامل کیا گیا ہے تاکہ آپ اپنے  پسندیدہ تخلیق کار کی ویڈیوز کو شناخت کر سکیں ۔
.
اگر آپ یوٹیوب کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں تو کمپنی نے آپ کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔ add to queue فیچر سے آپ ہوم پیج سے ویڈیوز کو اپنی فہرست میں شامل کر سکیں گے۔ آپ ویڈیوز دیکھتے ہوئے بھی نظر آنے والی دوسری ویڈیو کو add to queue کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ براؤزر بند کرتے ہی یہ queue غائب ہوجائے گا۔
ہوم پیج پر نظر آنے والی کوئی ویڈیو آپ کو پسند نہ آئے تو آپ تھری ڈاٹس مینو سے Don't recommend channel کے آپشن کا انتخاب کر کے اس چینل کی تمام ویڈیوز کومیوٹ کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے یہ فیچر موبائل میں پچھلے جون میں متعارف کرایا تھا۔ یوٹیوب نے وعدہ کیا ہے کہ موبائل ایپ کا ایک اور فیچر ڈیسک ٹآپ اور ٹیبلٹ پر متعارف کرائے گا، جس سے صارفین اپنے پسندیدہ موضوعات چن سکیں گے۔ اس فیچر کے آنے کے بعد آپ کی ہوم سکرین پر آپ کے پسندیدہ موضوعات سے متعلق ویڈیو نظر آئیں گی۔ یہ فیچر اینڈروئیڈ میں تو جون میں پیش کیا گیا تھا، جلد ہی سے ڈیسک ٹاپ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp