Adobe Shows Preview Of Software To Detect Photo Manipulation Of Faces

ایڈوبی کا چہرے کی تصاویر میں تبدیلیوں کو شناخت کرنے والے سافٹ وئیر کا عملی مظاہرہ

ایڈوبی نے ProjectAboutFace سافٹ وئیر کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ یہ سافٹ وئیر چہرے کی تصاویر میں کی جانے والی  تبدیلیوں کو ختم کر سکتا ہے۔یہ تیکنیک ایک الگورتھم کے ساتھ کام کرتی ہے، جسے Face-Aware Liquify سے شناخت کرنے کی تربیت کی گئی ہے۔
یہ سافٹ وئیر ٹول بیکرلے یونیورسٹی اور ایڈوبی ریسرچ کی تحقیق کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ سافٹ وئیر پتا لگاتا ہے کہ تصویر کے پکسل کمپریسڈ ہیں یا پھٹے ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن Face-Aware Liquify ٹول کا نتیجہ ہے۔ اسے فوٹو شاپ اور دوسرے فوٹو گرافی سافٹ وئیر میں چہرے کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایڈوبی کے مطابق یہ سافٹ وئیر اُن تبدیلیوں کا بھی پتا چلا سکتا ہے، جو انسانی آنکھ سے نظر نہیں آتیں۔ یہ ٹول بتاتا ہے کہ تصویر کو کتنے فیصد تبدیل کیا گیا ہے اور یہ تبدیلیاں کہاں کہاں کی گئی ہیں۔
[short][show_tech_video 409][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp