Chinese Researchers Create Stretchable Display Thin Enough to Be Worn as Temporary Tattoo

چینی محققین نےانتہائی پتلا اور لچک پذیر ڈسپلے متعارف کرا دیا

نانجنگ یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے حال میں ایک نیا ڈسپلے متعارف کرایا ہے۔یہ ڈسپلے انتہائی پتلا اورلچک پذیر ہے۔یہ اتنا پتلا ہے کہ اسے  جلد پر عارضی ٹیٹو کے طور پر پہنا جا سکتا ہے۔ یعنی بھاگتے ہوئے سٹاپ واچ  کو دیکھنا اور سمارٹ فون پر کالر کا نام دیکھنا اب ماضی کی باتیں ہو جائیں گی۔ اس نئے اور نقلابی انسانی-مشین انٹرفیس سے یہ سب چیزیں انسانی جلد پر دیکھی جا سکیں گی۔
محققین نے اس  کو alternating-current electroluminescent یا اے سی ای ایل ڈسپلے کا نام دیا ہے۔
لچکدار اے سی ای ایل ڈسپلے اس سے پہلے بھی  بنائے جا چکے ہیں لیکن ان کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں انسانی جلد پر پہنا جا سکتا ہے۔ یہ ڈسپلے کم وولٹیج پر بھی زیادہ روشنی خارج کرتا ہے۔ اس سے گرمی بھی کم خارج ہوتی ہے۔ یہ گرمی 45 ڈگری سیلسیئن سے نہیں بڑھتی لیکن ماہرین اسے مزید کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 7 نومبر 2019

Share On Whatsapp