Microsoft tests Quick Search buttons in Windows 10

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 میں کوئیک سرچ بٹن کے تجربات کر رہا ہے

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے سرچ فنکشن میں تھوڑی تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی سے صارفین روزمرہ سرچ کی جانے والی  معلومات تک تیزی  سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔سرچ ہوم میں اب موسم، خبروں، اور تاریخ میں آج کے دن کے حوالے سے  ٹیبز شامل کی گئی ہیں۔ 
کمپنی نے سرچ رزلٹ کے ویب پریویو میں بھی تبدیلی کی ہے۔یہ تبدیلیاں ونڈوز 10 کے ورژن 1809 سے 20H1 استعمال کرنے والے صارفین کے  لیے ظاہر ہونگی۔ونڈوز 10 میں کوئیک سرچ بٹن کو فی الوقت صرف امریکا میں جاری کیا گیا ہے۔جلد ہی یہ ساری دنیا کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp