WhatsApp gives you more ways to avoid annoying group chats

اب آپ وٹس ایپ میں نئے طریقے سے زبردستی کی گروپ چیٹ سے بچ سکیں گے

وٹس ایپ میں اب کافی  بہتر  نئے طریقے سے  خود کو گروپ چیٹ میں شامل ہونے سے بچا سکیں گے۔ وٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں Nobody کو my contacts except سے بدل دیا ہے۔ اس فیچر سے مخصوص لوگ  آپ کو گروپ چیٹ میں زبردستی نہیں گھسیٹ  سکیں گے۔ مثال کے طور پر اب آپ چاہیں تو صرف اپنے دوستوں اور گھر والوں  کو تو خود کو  کسی گروپ میں شامل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں لیکن دفتر کے  کولیگز کو ایسا کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔
پہلے کی طرح  اب بھی گروپ کے ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل تو نہیں کر سکتے لیکن  پی ایم میں گروپ میں شامل ہونے کا دعوت نامہ بھیج سکتے ہیں۔یہ دعوت نامہ تین دن  بعد غائب ہو جاتا ہے۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائس میں جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے اجراء سے ظاہر ہوتا ہے کہ   گروپس میں شمولیت کے اَن چاہے دعوت نامے  صارفین کے لیے اب بھی بڑا مسئلہ ہے۔وٹس ایپ کا سب سے بڑا مسئلہ تو جعلی خبروں کا پھیلاؤ ہے ، جس کے حل کے لیے بھی کمپنی نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔ 

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp