Twitter now lets you follow topics, not just accounts

ٹوئٹر صارفین اب اکاؤنٹس ہی نہیں، موضوعات کو بھی فالو کر سکتے ہیں

ایک ماہ کے تجربات کے بعد ٹوئٹر اب ً صارفین کے لیے  موضوعات کو فالو کرنے کا فیچر پیش رہا ہے ۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ موضوعات کو فالو کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔ 13 نومبر تک یہ ساری دنیا کے صارفین کے لیےدستیاب ہوگا۔اس فیچر سے صارفین 300 سے زیادہ موضوعات میں سے کسی کو بھی فالو کر سکیں گے۔ان موضوعات میں کھیل، تفریح اور گیمنگ  وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔ان موضوعات پر صارفین  اُن اہم اکاؤنٹس کے ٹوئٹس دیکھ سکیں گے، جنہیں وہ فالو نہیں کر تے۔
اس فیچر سے صارفین کو یہ بھی اندازہ ہو جائے گا کہ اس موضوع کے حوالے سے  انہیں کس شخصیت کےاکاؤنٹ کو فالو کرنا چاہیے۔ٹوئٹر  پیش جانے والے موضوعات کی تعداد کو بھی بڑھائے گا۔ اس فیچر سے صارفین کے ٹوئٹس کی پہنچ مزید بڑھ جائے گی۔ صارفین کے ٹوئٹس ہیش ٹیگ سے ہی نہیں موضوعات  کو فالو کرنے والے بھی دیکھ سکیں گے۔
موضوعات کو فالو کرنے کے فیچر کےسامنے آنے سےپہلے فی الوقت  اس کے موثر ہونے یا نہ ہونے کےبارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 6 نومبر 2019

Share On Whatsapp