Netflix Mobile Only Subscription Started In Malaysia

نیٹ فلکس نے ملایشیا میں موبائل اونلی سبسکرپشن پلان جاری کر دیا

نیٹ فلکس نے ملایشیا کے لیے ایک سستا پلان شروع کیا ہے۔اس موبائل اونلی پلان کی ماہانہ فیس صرف 4 ڈالر ہے۔یہ نیٹ فلکس کی ریگولر ماہانہ فیس سے نصف ہے۔ اس پلان میں صارفین صرف ایک موبائل فون کو رجسٹر کر سکے گا جبکہ موبائل میں دکھائی جانے والی ویڈیو کی کوالٹی  بھی 480p تک محدود ہوگی۔
موبائل اونلی پلان سے نیٹ فلکس زیادہ صارفین کو آن ڈیمانڈ ویڈیو کانٹنٹ سے متعارف کرانا چاہتا ہے۔ملایشیا جیسے ملک میں یہ نیٹ فلکس کی بہترین حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

اندازوں کے مطابق 88 فیصد ملایشین کے پاس سمارٹ فونز ہیں جبکہ 78 فیصد صارفین انٹرنیٹ تک بھی رسائی رکھتے ہیں۔بھارت کی طرح ملایشیا میں بھی نیٹ فلکس کے کئی کمپنیوں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ان میں آئی فلکس، ڈیمسم، پلے ٹی وی اور آسٹرو گو شامل ہیں۔
بھارت میں موبائل اونلی پلان کی ماہانہ فیس 2.80 ڈالر ہے۔ کمپنی کے مطابق بھارت میں یہ پلان توقع سے بہتر ثابت ہوا ہے۔امریکا میں ریگولر نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 13 ڈالر ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ستمبر میں  ختم ہونے والی سہ ماہی میں  انہیں 7 ملین صارفین کی توقع تھی جبکہ کمپنی نے 6.8 ملین نئے صارفین کو خوش آمدید کہا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 3 نومبر 2019

Share On Whatsapp