مائیکرو سافٹ نے اپنے تمام آفس ٹولز کو ایک جگہ جمع کرنے کے لیے اینڈروئیڈ ایپ لانچ کر دی
مائیکروسافٹ نے ایک نئی بیٹا ایپ جاری کی ہے۔ اینڈروئیڈ کے لیےجاری کی گئی اس ایپ میں تمام آفس ٹولز کو یکجا کر دیا گیا ہے۔اس ایپ میں ورڈ ، ایکسل اور پاور پوائنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس ایپ کا نام Microsoft Office: Word, Excel, PowerPoint & more ہے۔اس ایپ سے صارفین اپنے اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ میں نئے ڈاکیومنٹ تخلیق کر سکتےہیں اور موجودہ ڈاکیومنٹس کو ایڈٹ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں آپ مختلف ڈاکیومنٹس پر اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کا ایک اہم فیچر پی ڈی ایف فائلوں کی تخلیق ہے۔ اس ایپ سے آپ تصاویر ، ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ فائلوں کو پی ڈی ایف میں بدل سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن ابھی مخصوص صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت : اتوار 3 نومبر 2019