How to turn on incognito mode in Google Maps

گوگل میپس میں انکوگنیٹو موڈ کیسے چلائیں؟َ

عام طور پر گوگل میپس میں صارفین کی لوکیشن ہسٹری محفوظ ہوتی ہے ۔تاہم گوگل نے اب میپس میں بھی انکوگنیٹو موڈ پیش کرنا شروع کر دیاہے۔ اس موڈ کے آن ہوتے ہی گوگل صارفین کی لوکیشن کو محفوظ نہیں کرے گا۔اینڈروئیڈ ایپ کے لیے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے صارفین گوگل میپس کو لوکیشن ہسٹری کا سراغ چھوڑے بغیر  استعمال کرتے ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ گوگل میپس میں یہ موڈ کیسے آن کیا جا سکتا ہے۔
•    سب سے پہلے تو اپنے موبائل فون میں  گوگل میپس  کھول لیں۔
•    اس کے بعد پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں۔
•    یہاں پر  موجود انکوگنیٹو موڈ کو آن کر لیں۔

اسی طریقہ کار سے اسے آف  بھی کیا جا سکتا ہے۔جیسا کے پہلے بتایا جا چکا ہے کہ یہ موڈ صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ہے۔ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 2 نومبر 2019

Share On Whatsapp