Smartphone sales are growing for the first time in two years

سمارٹ فونز کی فروخت میں دو سال میں پہلی مرتبہ اضافہ ہوگیا

پچھلے دو سالوں سے سمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ نہیں ہوا۔ لوگ اب اپنے موبائل اپ گریڈ کرنے کی بجائے  انہیں زیادہ عرصے چلاتے ہیں۔ تاہم شماریاتی تجزیے کی کمپنی سٹریٹیجی انالیٹکس کا کہنا ہے کہ اس سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی عالمی فراہمی میں  پچھلے سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2018ء کی دوسری سہ ماہی میں  سمارٹ فونز کی فروخت 359.8 ملین یونٹ تھی جبکہ 2019 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 366.3 ملین یونٹ رہی۔
لِنڈا سوئی، ڈائریکٹر سٹریٹیجی اینالیٹکس کا کہنا ہے کہ  سمارٹ فونز کی فروخت میں  اضافے کی وجہ  کمپنیوں میں باہمی مقابلہ، قیمتوں میں کمی اور صارفین کا  بڑی سکرین اور فائیو جی کنکٹیویٹی کی طرف منتقل ہونا ہے۔
اس سال سام  سنگ اور ہواوے کے سمارٹ فونز کی فروخت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس سال سام سنگ کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے  جبکہ ہواوے کی فروخت میں حیرت انگیز طور پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی پابندیوں کے بعد چینی صارفین نے حب الوطنی  کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ہواوے کے سمارٹ فونز خریدے ہیں۔چینی مارکیٹ میں  ہونے والے فروخت کے اضافے نے امریکی اور یورپی مارکیٹ کے ہونے والے نقصان کو بھی پورا کر دیا ہے۔سٹریٹیجی اینالیٹکس کےمطابق  سستے آئی فون 11  کی ایشیا اور امریکا میں بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ایپل کی پوزیشن بھی مستحکم ہوئی ہے۔
چینی فون ساز کمپنی شومی  کی فروخت  بھارت اور چین میں اضافہ ہوا ہے لیکن چین میں اسے ہواوے ، رئیلمی اور اوپو کے ساتھ سخت مقابلہ بھی کرناپڑا ہے۔اوپو چین کےبعد اپنا کاروبار یورپ میں بھی بڑھا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 نومبر 2019

Share On Whatsapp