TikTok-owner Bytedance reveals its first smartphone

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنا پہلا سمارٹ فون متعارف کرا دیا

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے  اپنا پہلا فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون کے بارے میں افواہیں کئی مہینوں سے سامنے آ رہی تھیں۔جیانگوؤ پرو 3 (Jianguo Pro 3) کو  چینی فون ساز کمپنی سمارٹیزن نے بنایا ہے اور اپنے برانڈ  کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔
اس سال کے شروع میں  بائٹ ڈانس نے  سمارٹیزن  سے  حقوق ملکیت خریدے تھے۔ اس کے بعد بائٹ ڈانس  اور سمارٹیزن کے ساتھ مل کر اس فون کوبنایا ہے۔
اس فون میں صارفین لاک سکرین کو سوائپ اپ کر کے Douyin کو لانچ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹِک ٹوک کا چینی ورژن ہے۔اس  فون میں طویل ویڈیوز پر بھی  ٹِک ٹوک کے فلٹرز اور ایفکیٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔ 
چین میں اس فون کی قیمت 2899 یوان یا 412 ڈالر ہے۔ اس فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ، 12 جی بی تک ریم اور 256 جی بی تک ریم اور چار کیمرے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 نومبر 2019

Share On Whatsapp