Google buys Fitbit for $2.1 billion

گوگل نے فٹ بٹ کو 2.1 بلین ڈالر میں خرید لیا

کچھ عرصہ سے گوگل کے فٹ بٹ خریدنے کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔ آج  یہ افواہیں  حقیقت ثابت  ہوئی۔ گوگل نے فٹ بٹ (Fitbit) کو 2.1 ارب ڈالر نقد میں خرید لیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اس خریداری کا اعلان کر دیا ہے۔فٹ بٹ اب  گوگل کے ہارڈ وئیر ڈویژن کا حصہ ہے اور گوگل کے وئیر او ایس کے لیے ڈیوائسز کی تیاری کا کام کرے گی۔
فٹ بٹ کی خریداری   کا سودا اگلے سال پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اس کے  لیے حکام اور فٹ بٹ کے شیئر ہولڈرز کی  اجازت لینا ابھی باقی ہے۔ فٹ بٹ کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اس وقت 1.6 ارب ڈالر ہے۔ گوگل نے کمپنی کو اس کی قیمت سے زیادہ ادائیگی کر کے خریدا ہے۔
فٹ بٹ کا کہنا ہے کہ  اس کی ڈیوائسز مستقبل میں بھی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پر چل سکیں گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ  فٹ بٹ کے ہیلتھ ڈیٹا کو اشتہارات دکھانے  کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ 

تاریخ اشاعت : جمعہ 1 نومبر 2019

Share On Whatsapp