Watch TikTok Videos Online by Country Without Having TikTok Account

ٹِک ٹوک اکاؤنٹ کے بغیر کسی بھی ملک کی ویڈیوز دیکھیں

ٹِک ٹوک ایپلی کیشن میں ٹِک ٹوک کا الگورتھم عام طورپر صارفین کو اسی ملک کی ویڈیوز دکھاتا ہے، جہاں سےوہ رجسٹر ہوتے ہیں۔  ٹِک ٹوک فار ویب ویور ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس پر  صارفین بغیر  ٹِک ٹوک اکاؤنٹ کے  کسی بھی ملک کی ویڈیو زدیکھ سکتے ہیں۔ 
اس ویب سائٹ کو کھولتے ہی صارفین کو امریکی صارفین کی ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں لیکن صارفین چاہیں تو ڈراپ ڈاؤن مینو سے 170 ممالک میں سے کسی بھی ملک کا انتخاب کر کے وہاں کی  ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارفین کے نام ، اوریجنل ساؤنڈ اور کمنٹس بھی دکھائے جاتے ہیں۔یہاں کسی بھی صارف کی تمام ویڈیو بھی دیکھی جا سکتی ہیں اور انہیں اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس ویب سائٹ پر  ٹاپ پر ایک سرچ بار بھی ہے، جہاں پر کی ورڈز اور ہیش ٹیگ سے سرچنگ کی جا سکتی ہے۔ اس ویب سائٹ سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔
یہ ویب سائٹ ہر ملک کی ویڈیوز دکھانے کے علاوہ ٹِک ٹوک ٹی وی اور ٹِک ٹوک ویڈیو ڈاؤن لوڈر کے فیچر بھی فراہم کرتی ہے۔ ٹِک ٹوک ڈاؤن لوڈر سے  کسی بھی یو آر ایل  سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp