The iconic Motorola walkie-talkie is entering the smartphone age

سمارٹ فونز کے جدید دور میں موٹرولا جدید ترین واکی ٹاکی متعارف کرا دیا

موٹرولا سلوشنز نے اپنے اے پی ایکس ریڈیو کے لیے نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ یہ ڈیوائس  ریسکیو اہلکاروں کے لیے  ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں پہلی بار ٹچ سکرین اور  وائس کنٹرول شامل کیا گیا ہے۔ 
اے پی ایکس نیکسٹ (APX Next ) کو ایل  ٹی ای  اور واکی ٹاکی کے سٹینڈرڈ ایل ایم آر (لینڈ موبائل ریڈیو)  سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔یہ واکی ٹاکی آفیسر کی لوکیشن کو بھی ٹرانسمٹ کر سکتا ہے۔
اگرچہ ان میں سے بہت سے فیچر سمارٹ فونز میں کئی سالوں سے پیش کر دئیے گئے ہیں لیکن  انہیں ریسکیو اہلکاروں کی ڈیوائسز میں  شامل کرنا کافی مشکل تھا۔
ہنگامی صورتحال میں  ریسکیو اہلکاروں کو تیز بارش یا دستانے پہن کر بھی کام کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں سمارٹ فون استعمال کرنا کافی مشکل  ہوتا ہے۔ موٹرولا  سلوشنز، جو  لینوو کی ملکیت  موٹرولا موبائلٹی ڈویژن سے الگ ادارہ ہے،  نے   اس بات کویقینی بنایا ہے کہ ایل ٹی ای کنکٹیویٹی  ایل ایم آر  کو متاثر نہ کرے۔ 
ہنگامی صورتحال میں، جب سمارٹ فونز کام نہ کر سکیں،  ایل ایم آر ایک متاثر کن ٹیکنالوجی ہے۔
اے پی ایکس نیکسٹ کی  وائس کنٹرول کی صلاحیت  بھی ہے، جو سمارٹ فونز کے وائس کنٹرول سے مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔اسے  مخصوص الفاظ  کی بجائے مخصوص بٹن سے فعال کیا جا سکے گا۔ اس میں آفیسر کو بھی اپنی درخواست کا جواب ایک بٹن دبا  کر سننا  پڑےگا۔اس واکی ٹاکی کو بہت زیادہ شور کے ماحول میں کام کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
موٹرولا نے اس کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا ۔ اس کی قیمت  کا انحصار خریدے جانے والی ڈیوائسز  کی تعداد  پر ہے۔ یہ واکی ٹاکی آرڈر پر خریدنے کے لیے دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 31 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp